My Possessive Mafia BARBIE BOO EPISODE NO2

  • Genre: zarasrory
  • Age:      18+
  • Status: Episode 02
  • Language: Urdu
  • Author: BARBIE BOO
  • View :  97,2k
Category: Tag:

Description

My Possessive Mafia

BARBIE BOO EPISODE NO2

 

تم مجھ سے کیوں ڈر رہی ہوں آخر ؟ دیکھوں میں جانتا ہوں کے تمہیں مجھے

سے ڈر لگ رہا ہے لیکن اب اتنا بھی مت ڈرو۔ ہماری شادی ہوئی ہے۔ اب

ہم ایک نئی رشتے میں بندھ چکے ہیں۔ تم سمجھ رہی ہو نا میری بات پیاری روبی

ویسے ان تین سالوں بعد تمہیں اس طرح اپنے پاس دیکھ کے بہت اچھا لگ رہا

ہے۔ تم نے مس تو کیا ہو گا مجھے ؟

لیوروبی کے قریب ہوتے اس کے کان میں سر گوشی کر رہا تھا۔ روبی کا دل

بے ترتیب دھڑک رہا تھا اس کا حلق خشک ہو چکا تھا۔ لیو کی گرم سانسیں اسے

اپنی گردن پہ محسوس ہو رہی تھی۔

مجھے نیند آرہی ہے میں بہت تھک گئی ہوں میں سونا چاہتی ہوں۔

وہ نیند کا بہانہ بناتی خود پر کمبل اوڑھنے لگی۔

لیکن مجھے نیند نہیں آرہی۔

وہ کمبل کو کھینچتے دور کرتے ہوئے بولا۔

کیا تم شرمارہی ہو ؟

لیو کے لہجے میں شرارت جھلک رہی تھی۔

تم مجھے پسند نہیں ہوں اور نہ ہی میں یہ شادی کرنا چاہتی تھی۔ یہ زبردستی کی

شادی ہے۔ اور بہتر ہے کہ تم مجھ سے دور ہو تو ۔۔ بالکل ویسے ہی جیسے ان

تین سالوں میں تم کبھی نظر نہیں ہے۔

روبی کی باتوں سے شکوے جھلک رہے تھے۔ اس کی بات سن کر لیو کے

چہرے پر سنجید گی در آئی تھی وہ روبی کو دیکھنے لگا۔

کیا میں نے تم سے پوچھا کہ میں تمہیں پسند ہوں یا نہیں کیا میں نے تم سے یہ

پوچھا کہ یہ شادی تمہاری مرضی ہوئی یا نہیں تو جو بات میں نہ پوچھو وہ تم مجھے

بتا نہیں سکتی اور نہ دوبارہ یہ سب کچھ کرنے کی کوشش کرنا میں جانتا ہوں تم

ابھی کچھ نہیں جانتی اس بارے میں کہ کیسے رہنے کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا تو

فکر نہیں کرو تمہیں سب سکھا دوں گا ایک بات اچھی طرح ذہن نشین کر لو

کہ یہاں میری مرضی چلتی ہے یہ لیو کا مینشن ہے اور اب تم لیو کی بیوی ہو اس

لئے اب تمہیں صرف اور صرف میری بات مانی پڑے گی میری مرضی ہی

تمہاری مرضی ہو گی اب سے میری پسندیدہ تمہاری پسند ہو گی۔

میں جانتا ہوں بہت پیاری لڑکی ہو تم بہت جلدی سب کچھ سیکھ جاؤں گی سمجھ

رہی ہو نا میری بات؟

لیوروبی کے گال پہ ہلکے سے ہاتھ پھیر تے محبت سے کہ رہا تھا جب کہ اس

کے چہرے پہ سنجید گی چھائی ہوئی تھی۔

روبی کے حلق میں ہی آواز پھنس گئی۔ وہ بس لیو کو ایک نظر دیکھ کے رہ گئی۔ وہ

جانتی تھی کہ کچھ ایساہی ہونے والا ہے۔

لیکن اتنی جلدی یہ سب ہو گا اسے اندازہ نہیں تھا کے شادی کی پہلی رات ہی

لیوا سے یہ سب کہے گا اسے دل ہی دل میں برا لگا تھا لیکن وہ لب سکیڑ کے رہ

گئی۔

چلو اب بتاؤ مجھے کہ تین سالوں میں تم نے مجھے مس کیا اور کتنا مس کیا ؟ میں

جانتا ہوں کہ تم نے مجھے یار تو بہت کیا ہو گا آخر کار ہم اتنے اچھے دوست رہے

تھے۔

لیوروبی کی گود میں سر رکھتے اس کے ایک ہاتھ کو اپنے گال پر رکھتے اور

دوسرے ہاتھ کو اپنے سینے پر رکھتے محبت سے کہنے لگا۔

روبی کچھ نہ بولی۔

میں تم سے کچھ پوچھ رہا ہوں جواب دو مجھے۔

لیونے روبی کے چہرے پہ نظر رکھتے ہوئے سنجیدگی سے پوچھا اس کے لہجے کی

سختی روبی کو محسوس ہوئی تھی۔

نہیں میں نے بالکل بھی مس نہیں کیا۔

اس نے صاف صاف جھوٹ بولا۔ لیونے اپنی جنسی دانتوں تلے دبا ہی تھی وہ

جانتا تھا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہے۔

او ہو یہ تو بہت برا ہوا۔ تم نے تو یہ بہت بڑی گستاخی کی ہے اور اب تمہیں سزا

ملے گی بہت بڑی سزا کیونکہ تم نے لیو کو یعنی اپنے ہونے والے شوہر کو پورے

تین سال تک یاد نہیں کیا۔

وہ اٹھ کے سیدھا ہو بیٹھا اور مصنوعی غصے سے کہنے لگا۔

کیا مطلب کیسی سزا میں کچھ سمجھی نہیں۔

وہ ڈرتے ہوئے بولی لیو نے ہنسی دانتوں تلے دبائی تھی اور اسے بھی بھی

مصنوعی غصے سے دیکھ رہا تھا۔

فکر نہیں کرو میری پیاری بیوی تمہیں ابھی سمجھ آجائے گا اب تمہیں سزا ملے

گی نا۔

تم ایسا کیسے کر سکتے ہو ؟

وہ تقر یبار دتے ہوئے بولی تھی۔

نو نو تم نہیں آپ مجھے آپ کہہ کے پکارو۔ میں تمہارا شوہر ہوں اور ویسے بھی

تم مجھ سے تین سال چھوٹی ہوں اس لیے آپ کہہ کے پکارا کرو یہ دوسری

غلطی ہے جو تم نے کی ہے اب اس کی بھی سزا ملے گی۔

لیوروبی کے قریب ہوتے اس کے چہرے پر جھکتے ہوئے سر گوشی کے عالم

میں کہ رہا تھا۔ جبکہ روبی کی سانسیں تیز ہونے لگی تھی۔ اسے اپنے جسم میں

کپکپاہٹ سے محسوس ہو رہی تھی اور لیو یہ سب نوٹ کر رہا تھا اور لطف اٹھارہا

تھا۔

آخر کیوں ڈر رہی ہو تم ؟ اگر کسی کو پتہ چلا کہ لیو کی بیوی اتنی ڈرپوک ہے تو

بہت مذاق اڑائیں گے۔

وہ روبی کے گال پہ ہلکے سے بائٹ کرتے شرارت بھرے لہجے میں کہہ رہا

تھا۔

میں اس سب کے لیے تیار نہیں ہوں پلیز مجھ سے دور رہیں۔

وہ رونے لگی۔ لیو کو روبی کا جسم کانپتا ہوا محسوس ہو رہا تھا۔ وہ اس سے دور ہوا۔

اسے روتا دیکھ کے لیو کے چہرے پر پریشانی چھائی تھی وہ فکر مند ہوا تھا۔ اسکے

سر پہ نرمی سے ہاتھ پھیرتے وہ محبت سے کہنے لگا۔ روبی اسے دیکھنے لگی اسکے

لہجے میں نرمی و محبت محسوس کر کے وہ چپ ہو گئی۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “My Possessive Mafia BARBIE BOO EPISODE NO2”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You cannot copy content Without our Permission Subscribe First than You can copy..

Read more